22 اپریل 2014 - 07:24
پاکستان، چار سدہ میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

چار سدہ کے تحصیل بازار میں پولیس وین میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے علاقے چار سدہ کے تحصیل بازار میں پولیس وین میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکہ، تحصیل بازار میں ہوا۔ ان ذرائع کے مطابق دھماکا پولیس وین میں ہوا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں شروع ہوگئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے وقت پولیس وین میں 13 افراد سوار تھے۔

.....

/169